Spread the love
عالمی بازار میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی سے 1752 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 171 روپے کی کمی واقع ہوئی۔نتیجے میں مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے کی سطح پر آگئی۔قبل ازیں جمعرات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کے اضافے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2397 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔