95

فیصل آباد تشدد کیس: ملزم شیخ دانش کی بیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا…

Spread the love

فیصل آباد میں لڑکی پر تشدد اور جوتے چٹوانے کے ملزم شیخ دانش کی بیٹی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا.ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس عامر فاروق نے درخواست گزار کے وکیل سے کہاکہ آپ نے زیادتی کی ہے. سسٹم کو شکست دینے کیلئے درخواست گزار کو یہاں لے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مستقل اور موجودہ ایڈریس تو فیصل آباد کے ہیں. ایسا کیوں ہوتا ہے کہ جب بھی کہیں ایف آئی آر درج ہو ضمانت کیلئے اسلام آباد آجاتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک درخواست گزار کی اسلام آباد میں رہائش کا ثبوت طلب کرلیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، تشدد اور ہراسانی کیس میں گرفتار چار ملزمان کا ڈیوٹی مجسٹریٹ نے مزید تین روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں