61

سینیٹ:شہباز گِل کے معاملے پرشہزاد وسیم اور اعظم نذیر آمنے سامنے…

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل پر تشدد کے الزامات پر سینیٹ کا ماحول گرم ہوگیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا نے شہباز گِل کی ویڈیوز دیکھی ہوں گی. اپنی مرضی کا بیان دلوانے کے لیے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں شہباز گِل عمران خان کے خلاف بیان دیں. موجودہ فاشسٹ حکومت کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے شہزاد وسیم کو جواب دیا کہ اگر ایک بندہ بغاوت کے مقدمے میں گرفتار ہے تو اسے پھولوں کے ہار پہنائے جائیں.رانا ثنا اللہ پر 15 کلو ہیروئن ڈالتے ہوئے آپ لوگوں کا منہ کالا نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں