82

مردم شماری پر سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے توالیکشن کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے:خالد مقبول صدیقی

Spread the love

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے مردم شماری کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات نہ مانے گئے تو 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔کراچی میں پریس کانفرنسن کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں کرنا کسی صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں نہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ بندیوں میں اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا ہے. سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں کی گئی حلقہ بندیاں آئین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے. کراچی اور حیدر آباد میں جس طرح کی حلقہ بندیاں کی گئی ہیں اس میں لسانیت کو فروغ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں