Spread the love
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ شہباز گل وہ طوطا ہے جس میں کئی لوگوں کی جان ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا میرے خلاف غداری کا مقدمہ بنایا گیا تو مجھے جیل میں 6 بائی 4کے کمرے میں رکھا گیا. مجھ سے کہا جاتا تھا کہ آپ کے رونے کی آواز عمران خان کو سنانی ہے.عمران خان نے تو کبھی قریب ترین رشتہ داروں کو مڑ کر نہیں دیکھا.عمران خان تو نعیم الحق کے جنازے پر بھی نہیں گیا۔