61

پیٹرول کی قیمت پر مفتاح اسماعیل کی باتیں سمجھ نہیں آتیں:عظمیٰ بخاری

Spread the love

مسلم لیگ (ن) کی رہنماعظمیٰ بخاری نے کہا ہےکہ عام آدمی کو پیٹرول نرخ پر مفتاح اسماعیل کی وضاحت سمجھ نہیں آرہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے شہباز گل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے ٹینکوں کے آگے لیٹنا تھا وہ آئی سی یو میں جا کر لیٹ گئے. نواز شریف نے تو ساڑھے تین سو سے زیادہ دن جیل میں گزارے تھے.عمران خان کو شہباز گل کی نہیں اپنی پرواہ ہے. شہباز گل وفاقی حکومت کا قیدی ہے. اس کے معاملات وفاق طے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سرزنش کرکے پسند کے فیصلے کروائے جاتے ہیں. ہم پہلے روتے تھے کہ عثمان بزدار کو عمران خان چلاتے ہیں. اب لگتا ہے پرویز الٰہی گوگی پنکی کا ادھورا مشن پورا کریں گے.عمران خان پنجاب کے معاملات میں دخل دینے والے کون ہوتے ہیں.آپ پرویز الٰہی کو ایک چپڑاسی جتنی اوقات نہیں دے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں