Spread the love
بھارتی شہر لکھنؤ میں چور ایک گودام سے 17 لاکھ روپے کی چاکلیٹ لیکر فرار ہو گئے۔ گودام کے مالک راجیندرا سنگھ سدھو نے پولیس کو بتایا کہ گودام میں معروف برانڈ کی 17 لاکھ روپے مالیت کی چاکلیٹ رکھی تھی جو چوری ہوگئی ہے۔
مالک کے مطابق گودام سے چاکلیٹ کے 150 کارٹن غائب ہوئے جو کہ پورے لکھنؤ شہر میں تقسیم کیے جانے تھے. راجیندرا سنگھ کے مطابق واقعے کے وقت وہ گھر سے باہر تھے. پڑوسیوں نے فون پر بتایا کہ آپ کے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے۔