54

شہباز گل کو دل کی تکلیف نہیں،ان کی صحت تسلی بخش ہے: پمز اسپتال

Spread the love

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے پمز اسپتال نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انھیں دل کی تکلیف نہیں ہے.گزشتہ روز شہباز گِل کو اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں