58

شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس جعلی قرار،آزاد میڈیکل بورڈ بنایا جائے: فواد

Spread the love

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے آزاد میڈیکل بورڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ پی ٹی آئی کراچی میں جلسہ کرنے جارہی ہے اور عمران خان کل کراچی آرہے ہیں.کراچی میں کل تاریخی جلسہ ہوگا۔شہباز گل کے کیس پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز گل استعارہ بن گئے ہیں انہوں نے ظلم سہا ہے.انہیں قید و بند میں رکھا گیا. انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی جو ن لیگ کے لیڈرز نے نہ کہی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں