62

جولائی میں کس ملک سے سب سے زیادہ ڈالر پاکستان آئے؟

Spread the love

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی کی ورکرز ترسیلات ڈھائی ارب ڈالر رہیں. جولائی میں بھیجی جانے والی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے زائد ماہانہ ترسیلات زر کی 26 ویں مسلسل لڑی ہے۔جولائی کی ترسیلات جون کے مقابلے 7 اعشاریہ 8 فیصد کم رہیں. جولائی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 58 کروڑ ڈالر بھیجے.متحدہ عرب امارات سے 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر بھیجے گئے۔جولائی میں برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 25 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں