Spread the love
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر جیل میں تشدد کی تردیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں.شہبازگل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ میری شہبازگل سے ملاقات ہوئی ہے وہ بالکل ٹھیک ہیں.عمران خان سے مل کر انھیں شہباز گل کی صحت کے بارے میں آگاہ کروں گا۔