67

فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل…

Spread the love

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔لارجر بینچ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پرسماعت کرے گا۔ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کی اور معاملہ لارجر بینچ کے سپرد کرنے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں