58

حکومت مزید مشکل فیصلے کرے گی جن کے پیچھے میں کھڑا ہوں:وزیر خزانہ

Spread the love

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی بلکہ یہ کہا تھا کہ مزید ٹیکس اور لیوی عائد نہیں ہوں گے۔
مفتاح اسمٰعیل نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے ریونیو اور فنانس ڈویژن کی ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور اس کی اسٹیٹ بینک سے بھی ایک ملاقات ہو چکی ہے جس کے بعد قرض دہندہ ادارے کا ایک مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور امید ہے کہ اگست میں ہی بورڈ اجلاس ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ جو ڈالر 17 جولائی سے ہمارے کنٹرول سے نکل گیا تھا اور انٹربینک میں 239 روپے تک پہنچ گیا تھا اب اس پر ہم نے قابو پالیا ہے اور یکم اگست سے 15 اگست تک دنیا کی بہترین کرنسی پاکستانی روپیہ تھا اور دنیا کی تیز چلنے والی اسٹاک مارکیٹ بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں