78

پنجاب کے کئی وزرا کے محکمے تبدیل کردیے گئے…

Spread the love

پنجاب کے کئی وزرا کے محکمے تبدیل کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور اختر ملک کو ان کی جگہ قلمدان دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں