64

ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ برقرار…

Spread the love

ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور اس کے انٹر بینک ریٹ 218 روپے کی سطح پر آگئے۔ مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جمعرات کو بھی برقرار رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 218.88 اور اوپن مارکیٹ ریٹ 217 روپے سے بھی نیچے آگئے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کسی بھی وقت معاہدے پر دستخط کیے جانے کی اطلاعات زیر گردش رہیں جس کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید 3.03 روپے کی کمی سے 218.88 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں