93

ڈالر کی قدر میں تنزلی برقرار…

Spread the love

آئی ایم ایف کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک قرض پروگرام کی بحالی سے میکرو اکنامک استحکام اور ادائیگیوں کا توازن قابو میں آنے کی توقعات پر چار روزہ تعطیلات کے بعد بدھ کو بھی ڈالر کی قدر میں تنزلی برقرار رہنے سے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 224، 223 اور 222 روپے سے بھی نیچے آگئے۔
کاروباری دورانیے میں اتار چڑھاو کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 2روپے 12پیسے کی کمی سے 221روپے 91پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس طرح سے 28 جولائی کے 239روپے 94 پیسے کے مقابلے میں اب تک انٹر بینک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 18روپے 3پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں