92

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی،،، سی پیک کی رفتار بھی متاثر…

Spread the love

پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی اور سی پیک کی رفتار بھی متاثر ہوئی ہے۔
سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہونے لگی. گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی۔
چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب میں بتایا کہ چینی سرمایہ کاری متاثر ہونے کی وجہ کورونا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی ہے. ان پابندیوں کے باعث سی پیک کی رفتار پر بھی اثر پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں