36

عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور ریفرنس دائر…

Spread the love

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد حکمران اتحاد کا مشترکہ ریفرنس دائر کیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ضابطے کے مطابق حکمران اتحاد کی جانب سے ریفرنس جمع کرایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 29 دن اس ریفرنس پر آئینی و قانونی ماہرین سے طویل مشاورت کی۔ علاوہ ازیں اسپیکر نے حکمران اتحاد کی قیادت سے بھی مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں