77

ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر ایف آئی اے کی تحریک انصاف کیخلاف کارروائی…

Spread the love

الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر تحریک انصاف فنانس ونگ ممبران کے خلاف وفاقی تحقیقات ادارے نے کارروائی کا آغاز کردیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پی ٹی آئی فنانس ونگ ممبران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے کی کارروائی کے خلاف پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ کے ذمہ داران نے ایف آئی اے کی کارروائی کو اسلام آباد میں چیلنج کردیا ہے۔
عدالت سے رجوع کرنے والوں میں محمد ارشد، محمد رفیق اور طاہر اقبال شامل ہیں جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے شاہ خاور ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں