Spread the love
دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کی وجہ سے بارشوں نے کئی ممالک میں سیلابی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور ایسی ہی ایک ویڈیو جاپان سے سامنے آئی ہے۔جاپان کے شہر یاماگاتا سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سیلابی ریلہ اپنے ساتھ سڑک بہا لے گیا۔
شہر میں خطرناک سیلابی صورتحال سے ہرطرف تباہی کا سماں ہے جبکہ سڑک پر گہرا گڑھا پڑنے سے گاڑی بھی گڑھے میں جاگری۔