Spread the love
وائٹ ہاؤس نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر سخت ردعمل دینے پر چینی سفیر کو طلب کرلیا۔
وائٹ ہاؤس نے نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے سلسلے میں چین کے سخت رد عمل اور چین میں امریکی سفیر کی طلبی کے بعد چینی سفیر کو جمعرات کے روز طلب کیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکی حکام نے یہ واضح کیا کہ امریکا خطے میں کسی بھی قسم کا بحران نہیں چاہتا۔