32

سینیٹ سے احتساب آرڈیننس میں مزید ترامیم کا دوسرا ترمیمی بل منظور…

Spread the love

حکومت نے سینیٹ میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترامیم کا دوسرا ترمیمی بل آسانی سے منظور کروالیا۔
نیب دوسرا ترمیمی بل وزیر مملکت قانون ملک شہادت اعوان نے پیش کیا جبکہ نیب ترمیمی بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔
سینیٹ میں پی ٹی آئی نے بل پیش کرنے پر احتجاج کیا۔ اس حوالے سے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ احتساب کا عمل ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی جارہی ہے. اس بل میں 50 کروڑ سے کم کسی نے بدعنوانیاں کی ہیں تو ان کو بری کردیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں