Spread the love
کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر حکومت کی طرف سے نوح دستگیر بٹ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ وہ ہم سب کے ہیرو ہیں. واپس پہنچنے پر انکے اعزاز میں تقریب ہوگی جس میں انہیں 50 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا۔