67

پنجاب کابینہ میں ق لیگ کے کسی رکن کو شامل نہ کرنے پر پرویز الٰہی نے کیا جواب دیا؟

Spread the love

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پولیس شہداء کے لیے کچھ نہیں کیا. شہباز شریف اور حمزہ صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے۔
پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز اٰلہی کا کہنا تھا مجھے پتہ ہے شہدا کی فیملی پر کیا گزرتی ہے لیکن شہباز شریف نے شہداء کی فیملیز کے لیے کچھ نہیں کیا.میں نے شہداء کے الاؤنس کو ڈبل نہیں کیا بلکہ 4 گنا الاؤنس ملیں گے.پولیس کا ڈیلی فکس الاؤنس بھی بحال کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا شہباز شریف اور حمزہ شہباز صرف ٹوپی ڈرامہ کرتے رہے. قانون بنا کر پولیس میں ایسا نظام لائیں گے کہ جھوٹی ایف آئی آر والےکو سزا ملے گی. بہت سی پولیس ریفارمز اور نئےکام آپ دیکھیں گے.میرا محور غریب آدمی اور ان کے بچے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں