35

بجلی بلز میں اگلے ماہ سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہوجائیں گے: پارلیمانی سیکرٹری

Spread the love

پارلیمانی سیکرٹری برائے بجلی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگلے ماہ سے بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔
بجلی بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی اضافی رقم کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ نوٹس جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے پیش کیا۔
مولانا عبدالاکبر نے کہا کہ چترال میں ایک بل 2500 روپے کا آیا ہے جس میں 1800 روپے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز لگائے گئے ہیں. بجلی کمپنیاں ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بھاری بھرکم رقم اینٹھ لیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں