Spread the love
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ادارے کے فیصلوں سے متعلق کیے جانے والے پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دیے۔
ترجمان کے مطابق 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔ اس پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔