95

تحریک انصاف سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر وزیر داخلہ رانا ثنا کا ردعمل…

Spread the love

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی ثابت ہوچکی۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ایسی پارٹی کے خلاف 15 دن میں ڈکلیریشن جاری کرنا وفاقی حکومت پر لازم ہے.سپریم کورٹ نے ڈکلیریشن برقرار رکھا تو پارٹی ختم ہوجائے گی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخی فیصلہ دیا ہے.چیف الیکشن کمشنر اور ان کے ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں .عمران خان نے بلا جواز چیف الیکشن کمشنر کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی.چیف الیکشن کمشنر نے دانائی و صبر کا مظاہرہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں