72

ایک بار پھر ثابت ہوا عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے: شہباز شریف

Spread the love

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر کڑی تنقید کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے میں آئین کی خلاف ورزی، جھوٹے حلف نامے جمع کروانے اور غیر ملکی رقم قبول کرنا عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہیں۔
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران نیازی ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ہے.قوم کو غیر ملکیوں سے فنڈ لینے والے شخص کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں