84

ہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ سمیت تمام افراد شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

Spread the love

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ کورکمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے. شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بھی شامل ہیں۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ موسٰی گوٹھ سے مل گیا ہے. ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا. ہیلی کاپٹر سیلاب زدگان کے ریلیف آپریشنز میں مصروف تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں