86

کوٹلی میں سیلابی ریلے سے مکان منہدم،،، سات بچے اور تین خواتین جاں بحق…

Spread the love

کوٹلی میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے سبب مکان گرنے کے نتیجے میں سات بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
کوٹلی آزاد کشمیر دریائے پونچھ میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہوا. شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے تائی منڈھول میں مکان گرگیا جس کے نیچے 12 افراد دب گئے جن میں سے 10 جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ذرائع کے مطابق ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا جس میں جاں بحق اور بچ جانے والے دو افراد کو کوٹلی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ نے علاقے میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے لوگوں کو وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں