86

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خیبر یونیورسٹی کی جانب سے اپیل کی سماعت میں ریمارکس…

Spread the love

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے خیبر یونیورسٹی کی جانب سے اپیل کی سماعت میں ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت اداروں کی پشت پر کھڑی تھی.اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔
سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اداروں کا کام نہیں کرے گی. اداروں کا کام اُنہی سے کروائیں گے۔عدالت نے پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بھی یہی کیا۔ عدالت نے کسی ادارے کے کام میں مداخلت نہیں کی۔ عدالت اداروں کی پشت پر کھڑی تھی۔ اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد ہوا۔
میڈیکل کی طالبہ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد داخلہ منسوخ کیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ رخسانہ بنگش نے میڈیکل سال دوم کا امتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا تھاجبکہ طالبہ نے باقی سالوں کا امتحان بھی سپلیمنٹری میں پاس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں