82

وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو معاوضہ دینے کا حکم…

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین کو کیمپوں میں کھانا فراہم نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا. واقعے پر متعلقہ افسران کو معطل کردیا گیا.وزیراعظم نے متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے کیمپ کے دورے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امدادی کیمپوں میں کھانا فراہم نہ کیا جانا افسوس ناک ہے.میڈیکل کیمپوں میں کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امدادی کیمپوں میں کھانا فراہم نہ کرنے پر انتظامیہ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو کھانا فراہم نہ کرنے والے عملے کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت کی جس پر عملے کو معطل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں