82

پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلانے کا فیصلہ…

Spread the love

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں عدالتی حکم نامے کے بعد حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں ہوا جس میں لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پنجاب میں تبدیلی اور عدالتی فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے عدلیہ فیصلے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی تجویز دیدی۔ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن پر پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو باقاعدہ پی ڈی ایم میں واپسی کی دعوت دیدی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں