41

آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران مقدمات اورگرفتاریوں کی تفصیل طلب کرلی…

Spread the love

آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیل طلب کرلی۔
اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز نے سی سی پی او، سی پی او اور ریجنل پولیس افسران کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور راشدہ خانم سے تصادم کی اسپیشل رپورٹ طلب کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ راوی پل پرپولیس کے ہاتھوں پر امن مظاہرین پر تشدد اور ہلاکتوں کی تفصیل فراہم کریں۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایف آئی آرز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں