81

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا…

Spread the love

ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی امریکی ڈالر 3 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 239 روپے 94 پیسے کا ہوگیا۔ آج انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 92 پیسے بڑھی ہے۔
صرف جولائی کے مہینے میں ڈالر کا بھاؤ انٹربینک میں 35 روپے 9 پیسے بڑھ چکا ہے۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر 3 روپے اضافے سے 244 روپے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں