73

پاکستان نے بھارت سے متنازع آبی منصوبوں کے معائنےکا شیڈول مانگ لیا…

Spread the love

انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب اےکے پال سے رابطہ کر کے ان سے متنازع آبی منصوبوں کے معائنےکا شیڈول مانگ لیا۔
انڈس واٹر حکام کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بننے والے کیرو اور ریتلے ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض ہے جس کی وجہ سے بھارت سے ان ڈیموں کے معائنےکا شیڈول مانگا گیا ہے۔حکام نے مزید بتایا ہےکہ انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی جانب سے بھارت کے مشرقی دریاؤں ستلج، راوی اور بیاس کے ڈیموں کا بھی معائنہ کرانے کا کہا گیا ہے کیونکہ بھارت دریائے ستلج پر بھاکرا ڈیم اور بیاس پر پونگ ڈیم بنا رہا ہے۔
انڈس واٹر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان دریائے راوی پر تھین ڈیم اور فیروز پور ہیڈ ورکس دیکھنا چاہتا ہے کیو نکہ بھارت کی طرف سے ہمارے دریاؤں میں وافر پانی نہیں چھوڑاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں