74

مافیاز کی ذہنیت ہے جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو:عمران خان

Spread the love

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے قائدِ حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کھلی فسطائیت ہے جس سے زرداری و شریف مافیاز کی ذہنیت جھلکتی ہے کہ جسے خرید نہ سکو اسے مٹا دو. ایک جمہوری سماج میں یہ ہتھکنڈے قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے پنجاب حکومت کو جنوبی پنجاب کے تباہ حال اور ضلع میانوالی کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں