Spread the love
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے بھی ٹک ٹاک پر آفیشل اکاؤنٹ بنا لیا۔
بن روئے ، دل لگی اور میرے پاس تم ہو جیسے انتہائی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ہمایوں سعید اپنے تصدیق شدہ اکاؤٹ کے ذریعے ٹک ٹاک کا حصہ بن گئے ہیں۔
اداکارہ کے ٹک ٹاک پر انٹری دیتے ہی اُن کے فالوورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50,000سے زائدہو گئی اور ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اُٹھی ہے۔پچاس سالہ اداکار و پروڈیوسر نے اس حوالے سےاپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ٹک ٹاک پاکستان میں انتہائی مقبول پلیٹ فارم ہے اورمجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے۔