23

بلوچستان میں بارشوں نے آفت ڈھادی،،،ہلاکتیں 111 ہوگئیں…

Spread the love

بلوچستان میں شدید بارشیں آفت بن کر ٹوٹ پڑیں جہاں کان مہترزئی میں سیلابی ریلہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد کو بہا لے گیا جبکہ 100 سے زائد گھر گرگئے اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کان مہترزئی کے علاقے زغلونہ اور یعقوب کاریز میں سیلاب نے تباہی مچادی جس سے 100 سےزائد گھر اور فصلیں سیلاب میں بہہ گئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق توبہ اچکزئی اور پاک افغان سرحدی علاقوں سمیت ژوب، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پشین اور قلعہ عبداللہ میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈیمز کے اسپیل ویز کھولنے سے توبہ اچکزئی کے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں