85

چیف جسٹس اس کھلی ناانصافی کو کیسے جسٹیفائی کریں گے؟ مریم نواز

Spread the love

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے پرویز الٰہی کی درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کر دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کو جہاں پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے تو وہیں وفاقی حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں