73

ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ چکے ہیں لیکن ابھی بھی چوکنا رہنا ہوگا:مفتاح اسماعیل

Spread the love

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دستخط کر دیے ہیں. ہم ڈیفالٹ ہونے سے بچ چکے ہیں لیکن ابھی بھی چوکنا رہنا ہوگا۔
حکومت کی ترجیح سے ڈالر کے ان فلو میں اضافہ ہوا تاہم اب غلطیاں دہرانے کی گنجائش نہیں ہے اور نجکاری قانون میں سقم ہے جس کے باعث نجکاری نہیں ہو پا رہی.
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر چکے ہیں اور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگلے ماہ ہوگا.آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دستخط کر دیے ہیں. آئی ایم ایف کی مشاورت سے کمیشن قائم کیا جائے گا جس میں پاکستان اور بیرون ملک سے ماہرین شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں