74

تیل و بجلی کی قیمتوں کا کنٹرول میرے پاس نہیں: وزیراعظم

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی صورت حال ابتر اور پاکستان ڈیفالٹ کے قریب ہے مگر پی ڈی ایم سیاست کی جگہ ریاست کو دیکھتے ہوئے اقدامات کررہی ہے. بجلی اور تیل کی قیمتوں کا کنٹرول میرے پاس نہیں۔
راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف نے تقریر کے آغاز پر ملک بھر میں ہونے والی بارشوں اور اس سے ہونے والے نقصانات پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں نے بلوچستان ،کراچی سندھ، خیبرپختونخوا اور خصوصاً چترال میں تباہی مچائی.صوبائی حکومتیں اس حوالے سے کام کررہی ہیں.وفاق بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے.ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت پیچھے نہیں رہے گی اور ہم متاثرہ خاندانوں کوآسانی فراہم کرنے کے لیے امدادی پیکج میں مزید اضافہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں