83

رانا ثنا کی دھمکی پر فواد چوہدری کی جواباً وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی…

Spread the love

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کی دھمکی کے بعد فواد چوہدری نے بھی وفاقی حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے ردعمل دکھایا تو حکومت نہیں رہے گی.کور کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ اسلام آباد میں کب تبدیلی لانی ہے.
انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ بونگی نہ ماریں بلکہ گورنر راج کی شق پڑھ لیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گورنرراج کی باتیں کرنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ پنجاب میں عوامی راج لگ چکا.اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہرنکلیں تو شہبازشریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے. یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں