75

قوم کو مبارک ہو،،،سپریم کورٹ کے فیصلے پر شوبز شخصیات کا ردِعمل…

Spread the love

پاکستان شوبز انڈسٹری سے جُڑے افراد پرویز الہیٰ کے وزیرِاعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے بعد شہباز شریف وزیِراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تاہم ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
جس کے بعد سے پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ کے انصاف کی منتظر تھیں تاہم گزشتہ رات انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔اداکار منیب بٹ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو آئین توڑنے پر گرفتار کیا جائے۔ارسلان نصیر نے شہباز شریف کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے لکھا کہ حمزہ شہباز بھائی وہ شیروانی اگر فارغ ہے تو مجھے بھجوادیں ۔۔ ولیمے کی تقریب میں کام آجائے گی۔حزبِ اختلاف اداکارہ عفت عمر نے بھی اپنا ردعمل دیا لکھا کہ پراجیکٹ عمران پر جتنی محنت اور پیسہ لگایا گیا وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں کیا جاسکتا۔خلیل الرحمٰن قمر نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں