76

سعودی عرب میں بھی خطرناک وائرس منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق…

Spread the love

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے منکی پاکس کے سعوی عرب میں بھی 3 مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں برس مئی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یورپ و امریکا کے بعد اب خلیجی ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں تین مریضوں میں منکی پاکس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ تینوں افراد حال ہی میں یورپی ممالک سے لوٹے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں