76

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری کردیا…

Spread the love

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری کردیا۔
پی سی بی کے مطابق ڈمیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز 33 میچز پر مشتمل نیشنل ٹی20 کپ سے ہوگا.جو راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 19 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس طرز کی کرکٹ میں سیکنڈ الیون ٹیموں پر مشتمل کرکٹ ایسوسی ایشنز کپ 2 سے 15 ستمبر تک کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔
قائداعظم ٹرافی 27 ستمبر سے 30 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹورنامنٹ کے 31 میچز ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون ٹیمیں بھی انہی شہروں میں منعقدہ کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں 27 ستمبر سے 23 نومبر تک مدمقابل آئیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں