80

سرفراز اور بابراعظم کی کپتانی کا موازنہ ہونے لگا…

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور تینوں فارمیٹ کے موجودہ کپتان بابراعظم کی کپتانی کا موازنہ ہونے لگا۔
سابق پاکستانی کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا موجودہ کھلاڑیوں کے ساتھ کافی قریبی تعلق ہے.اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے کئی نوجوان پلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم جمانے میں خاصی مدد کی.اس لیے ان کا کافی احترام پایا جاتا ہے۔
پاکستان کے موجودہ وائٹ بال نائب کپتان شاداب خان نے ٹویٹر اسپیس پر بات چیت کرتے ہوئے سرفراز سے متعلق کہا کہ میں ان کی قیادت میں کھیل کر کافی لطف اندوز ہوا.وہ فیلڈ میں کافی متحرک کپتان تھے جبکہ ان کی بانسبت بابراعظم جذبات کو خود تک محدود رکھتے اور کافی پْرسکون رہتے ہیں. وہ اپنی قیادت کے ابتدائی دنوں میں دبائو کا شکار دکھائی دیتے تھے مگر اب اچھی طرح خود کو سیٹ کرچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں