77

اسپین میں ڈرون نے 14 سالہ بچے کو ڈوبنے سے بچالیا…

Spread the love

اسپین کے ساحل پر ڈوبنے والے 14 سالہ بچے کو لائف گارڈ کے لیے مختص ڈرون نے بچالیا۔
اسپین کے شہر ویلنسیا کے ساحل کی فضاؤں پر جدید سہولیات سے آراستہ لائف گارڈ ڈرونز اڑتے رہتے ہیں جنھوں نے ایک نوعمر کو ڈوبنے سے بچالیا۔
ڈرون آپریٹر نے میڈیا کو بتایا کہ 14 سالہ لڑکا سمندر میں آگے تک چلا گیا تھا اور ایک بڑی موج میں پھنس گیا تھا۔ بچے کے اوسان خطا اور اعصاب شل ہوگئے تھے۔
ڈرون آپریٹر کے مطابق سمندر کے اوپر پرواز کرنے والے ڈرون نے ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ سب دیکھا اور فوری طور پر ایک لائف جیکٹ پھینکی جسے ڈوبنے والے لڑکے نے پہن لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں