28

فل کورٹ نہ بنانے کیخلاف نظر ثانی اپیل کریں گے: وکیل ڈپٹی اسپیکر

Spread the love

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں حکومتی وکلا نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر اسے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فل کورٹ نہ بنانے کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی جائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کی سماعت کی۔ڈپٹی اسپیکر کے وکیل عرفان قادر عدالت میں پیش ہوئے اور حکومتی بائیکاٹ سے متعلق بتایا کہ مجھے کہا گیا ہے عدالتی کارروائی کا مزید حصہ نہیں بنیں گے. ہم فل کورٹ درخواست مسترد کرنے کے حکم کیخلاف نظر ثانی دائر کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں