63

آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں حرج نہیں:صدر عارف علوی

Spread the love

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی قبل از وقت تقرری میں حرج نہیں۔
صدر پاکستان عارف علوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وقت سے پہلے کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ملک میں فوج کا آئینی کردار نہیں ہوتا۔
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا حل صدارتی نہیں بلکہ جمہوری نظام میں ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے بھیجی جانے والی 74 میں سے 69 سمریاں فوری واپس بھجوائیں۔گورنر پنجاب والی سمری روکی اس میں گنجائش تھی۔اورسیز ووٹنگ، ای وی ایم اور نیب قوانین میں ترامیم کے بل واپس بھجوائے جبکہ فنانس بل پررات 11 بجے دستخط کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں